۱۔تعارف
تھوڑی
اور گالوں پر اُگنے والے بال جو بلوغت کی علامت ہوتے ہیں داڑھی کہلاتے ہیں یہ اہل
اسلام کے مذہبی شعائر میں داخل ہے ۔یہودی اور رومن کیتھولک عیسائیوں میں بھی اسے
عزت کی نشانی سمجھا جاتا ہے سکند اعظم نے اپنی فوج میں داڑھی رکھنا ممنوع قرار دے
دیا ۔مسلم دنیا میں صر ف طالبان ایسی حکومت گذری ہے جس نے افغانستا ن میں داڑھی
منڈوانا جرم قرار دیا اور داڑھی نہ رکھنے والوں کو باقاعدہ سزا دی جاتی تھی
۔انگلینڈ کے تمام بادشاہ داڑھی والے تھے ایڈورڈ ہشتم نے اس رسم کو خیر باد کہہ دیا
اور اس کے جانشینوں نے اس کی تقلید کی ۔ داڑھی کی بحث ان مما لک میں نہیں ہوتی جن
کے با شندے قدرتی طور پر اس سے محروم ہیں ۔مثلاً جاپان ،کوریا ،چین،نیپال اور وہ
تمام علاقے جس میں منگول نسل کے لوگ رہتے ہیں۔
۲۔
حدیث میں داڑھی رکھنے کا حکم
اسلام
میں داڑھی رکھنا مردوں کے لئے واجب ہے یہ اسلامی شعائر اور تمام انبیاء کی متفقہ
سنت اور شرافت و بزرگی کی علامت ہے یہ نبی کریمﷺکا دائمی عمل ہے اسی سے مردانہ
وجاہت کی تکمیل ہوتی ہے ۔
حَدَّثَنِي
مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ
نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْهَكُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا
اللِّحَى»[1]
مجھ سے محمد نے حدیث بیان کی ، انہوں
نے کہا ہمیں عبدہ نے خبر دی ، انہیں عبیداللہ بن عمر نے خبر دی ، انہیں نافع نے
اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ، مونچھیں خوب کتروایا لیا کرو اورداڑھی کو بڑھاؤ ۔
۳۔داڑھی کے فوائد جدید سائنس میں
1.A beard protects the face harmful chemicals and pollution in the air, which will cause cell damage and increase wrinkle, So keeping a beard protects your skin and reduce wrinkles, ageing and bad skin.
داڑھی نقصان دہ کیمیائی اجزاء اور فضائی آلودگی سے بچاتی ہے یہ اجزاء خلیات کو تباہ کر کے جھریوں کا باعث بنتے ہیں اس لئے داڑھی جھریوں ،بڑھاپے کے اثرات اور بری جلد سے محفوظ رکھتی ہے۔
2. It prevents diseases of throat and gums and respiratory problems and it increases "Sexual magnetism" and attract tivenen.[2]
یہ گلے میں موجود گلینڈ ز کی حفاظت
کرتے ہوئے پھنسیوں ،داغ دھبوں ،گلے کی بیماریوں اور سانس کی بیماریوں سے حفاظت
کرتی ہے اور اس سے جنسی کشش میں اضافہ ہوتا ہے۔
3. Beards block up to 95% of the sun's UV Rays.
4. It symbolizes maturity and great physical health and graceful personality. It saves our money ( which we will spend for shave) time and skin ( from bad effects of razors)
یہ موسم کے حیاتیاتی اثرات سے محفوظ
رکھتی ہے گرم موسم کے برے اثرات سے بچاتی ہے اور سردی کے موسم میں چہرے کو گرم
رکھتی ہے ۔یہ سمجھدار ،صحت مند اور پر کشش
شخصیت کی علامت ہے یہ آپ کے پیسے ،وقت اور جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔
۴۔ پوری زندگی کا شیو کے لیے ضائع شدہ
وقت
ڈاکٹر ہر برٹ میسکون کی تحقیق کے مطا بق " اگر ایک جوان 15 سا ل کی عمر سے شیو کرے اور 55 سال کی عمر تک شیو کرتا رہےتو وہ اندازً 3350 تین ہزار تین سو پچاس گھنٹے جو کہ 139 دن کے برا بر ہوتے ہیں اپنی پوری زندگی میں اس کا م پر صرف کر تا ہے جو کہ پیسے اور وقت کا ضیاع ہے اور اگر ہم کسی اچھی کتا ب کا مطالعہ کر یں اور ہماری 10 گھنٹے فی کتاب رفتار ہو تو ہم 335 کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔[3]
اہم نکات
i.
داڑھی
اسلام کا شعار ہے یہ تمام انبیاء کی متفقہ سنت ہے۔
ii.
صحیحین
میں رسول اللہ ﷺنے داڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
iii.
میڈیکل
سائنس میں داڑھی کے فوائد کے بیان کئے گئے
ہیں۔
iv.
داڑھی
مردوں کو ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچاتی ہے ۔
v.
یہ
بڑھاپے ،جھریوں اور سورج کی الٹر ا وائلٹ شعاعوں سے بچاتی ہے
vi.
یہ
گلے اور سانس کی بیماریوں سے بچاتی ہے اور سردی اور گرمی کے اثرات سے بچاتی ہے اور
جنسی کشش میں اضافے کا باعث ہے
vii.
یہ
صحت مند ،پر کشش زندگی گزارنے میں اہم کردار ادا کر تی ہے۔
ماحصل
صحیحین کی روایات اور میڈیکل سائنس کے
تقا بل سے پتا چلتا ہے داڑھی رکھنا صحت مند اور برد بار شخصیت کی علامت ہے انسان
پر وقار لگتا ہے سروے کے مطابق عورتیں داڑھی رکھنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی
ہیں ۔لہٰذا ہمارے پیارے نبیﷺ کی ایک اور پر حکمت بات کی تصدیق سائنس نے کر دی ہے۔
[1]
صحیح بخاری حدیث نمبر 5893
[2]
Dr. Daniel G Freeman." The reproductive of male
beardedness" University of Chicago. USA
[3] Dr. Herbert Mescon " Scientific benefits for having Beard" research from Boston university and medical college of Dermatology.
0 Comments