حجامہ (Cupping Therapy)
یہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے جسے سینگی لگانا یا Cupping Therapy بھی کہا جاتا ہے۔میڈیکل سائنس میں پولی ستھیمیا ایسا مرض ہے جس کا واحد علاج جسم سے مختلف مقامات سے خون کا اخراج ہے۔
پولیسیتھیمیا ایک آہستہ آہستہ بڑھتا ہوا بلڈ کینسر ہے جس میں ہڈیوں کا گودا بہت زیادہ خون کے سرخ خلیات بناتا ہے۔ یہ اضافی خلیے خون کو گاڑھا کرتے ہیں ، اس کے بہاؤ کو سست کرتے ہیں۔ یہ بھی پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں ، جیسے خون کے جمنے ، جو دل کا دورہ پڑنے یا فالج کا باعث بن سکتے ہیں۔پولیسیتھیمیا عام نہیں ہے۔ یہ عام طور پر آہستہ آہستہ ترقی کرتا ہے ، اور یہ معلوم برسوں بعدتک ہوسکتا ہے۔ علاج کے بغیر پولیسیتھیمیا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن مناسب طبی نگہداشت اس بیماری کی علامات ، علامات اور پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ، کچھ معاملات میں زیادہ سنگین خون کے کینسر ، جیسے میلوفیبروسس ) Myelofibrosis ( یا شدید لیوکیمیا Leukemia) (میں اضافے کا خطرہ ہوتا ہے[1]۔
۳۔علامات
یہ پو لیستھیمیا زیادہ تر ۴۰ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے ۔ اسکی تشخیص حادثاتی طور پر ہمیو گلوبن کی زیادتی یا خون کی کثافت سے ہوتی ہے اس کی علامات تھکاوٹ ،یاداشت کی کمی،سر درد، چکر آنا ،آنکھوں کے آگے اندھیرا، خارش اور نکسیر وغیرہ ہیں بعض اوقات اس بیماری کا اظہار دماغی بیماریوں ،خون کی نالیوں کی بیماریوں ،خون کا شریانوں میں جمنا،پیٹ کا السر، خون کا اضافہ ،خون کا اخراج اور تلی کا اپنے سائز سے بڑھ جانے سے ہوتا ہے[2]۔
میڈیکل کی کتب سے ان بیماریوں کا بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ تقریبا وہی بیماریاں ہیں جن میں ہمیں حضور اکرم ﷺ نے حجامہ کروانے کا حکم دیا یعنی جو چیز سائنس اب بتا رہی ہے ان بیماریوں میں اخراج خون کی ضرورت ہے وہ طبیب اعظم ﷺ نے ساڑھے چودہ سو سال قبل بیان کی ہیں اب میڈیکل سے اس کا علاج معلوم کرتے ہیں تاکہ حدیث کی حقانیت کا اظہار ہو۔
۴۔علاج نبوی ﷺ
میڈیکل سائنس میں اس مرض کی تشخیص کچھ صدیاں پہلے ہوئی ۔حجامہ حضور ﷺ نے اسے خود بھی اختیار فرمایا اور امت کو بھی ترغیب دی کہ یہ علاج ان سب علاجوں سے بہتر ہے جو لوگ اختیار کرتے ہیں ۔
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْعَبْدُ الْحَجَّامُ يُذْهِبُ الدَّمَ وَيُخِفُّ الصُّلْبَ وَيَجْلُو عَنْ الْبَصَرِ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ عُرِجَ بِهِ مَا مَرَّ عَلَى مَلَإٍ مِنْ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا قَالُوا عَلَيْكَ بِالْحِجَامَةِ [3]
"حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حجامہ سے علاج کرانے والا کیا ہی اچھا آدمی ہے یہ [فاسد] خون نکالتا ہے اور نظر کو تیز کرتا ہے اور ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ معراج کی رات نبی کریم ﷺکا گذر فرشتوں کی جس جماعت سے ہوا انہوں نے آپ ﷺ سے کہا کہ آپ ﷺحجامہ کو لازم پکڑیں ۔"
۵۔ بخاری شریف میں حجامہ کی حدیث
حَدَّثَنِي الحُسَيْنُ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ، حَدَّثَنَا سَالِمٌ الأَفْطَسُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: الشِّفَاءُ فِي ثَلاَثَةٍ: شَرْبَةِ عَسَلٍ ، وَشَرْطَةِ مِحْجَمٍ، وَكَيَّةِ نَارٍ، وَأَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الكَيِّ رَفَعَ الحَدِيثَ وَرَوَاهُ القُمِّيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِي العَسَلِ وَالحَجْمِ»[4]
مجھ سے حسین نے بیان کیا ،کہا ہم نے احمد بن منیع نے بیان کیا کہ شفاء تین چیزوں میں ہے ۔ شہد کے شربت میں ، حجامہ کرانے میں اور آگ سے داغنے میں لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغ کر علاج کرنے سے منع کرتا ہوں ۔۔ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نبی کریم ﷺ نے شہد اور حجامہ کے بارے میں بیان کیا ۔
۵۔ حجامہ میں شفاء
حجامہ اس تکلیف کا مسنون علاج ہے حضور اکرم ﷺنے ہمیں نہ صرف حجامہ کر نے کا حکم دیا بلکہ اس کی تاریخیں اور دن تک بتا دیئے تاکہ لوگ اس سے شفاء یاب ہوں اور ہر قسم کے مضر اثرات سے بچ سکیں کم سے کم تکلیف سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں ۔
ترمذی شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے۔
عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَجِمُ فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاهِلِ وَكَانَ يَحْتَجِمُ لِسَبْعَ عَشْرَةَ وَتِسْعَ عَشْرَةَ وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ[5]
" حضور اکرم ﷺاپنی گردن کے پہلوی حصے میں اور کاندھے کے پچھلے حصے میں سترہ ،انیس یا اکیس تاریخ کو حجامہ کرواتے"
سنن ابی داود میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا درج ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ احْتَجَمَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ ، وَتِسْعَ عَشْرَةَ ، وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ ، كَانَ شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ " [6].
"جو حجامہ کے لئے سترہ ،انیس یا
اکیس تاریخ اختیار کرے گا اسے ہر بیماری سے نجات و شفاء ہو جائے گی ۔"
Taking blood out of veins. Drawing some blood out of veins in a procedure called phlebotomy is usually the first treatment option for people with polycythemia vera. This reduces the number of blood cells and decreases blood volume, making it easier for blood to function. How often need phlebotomy depends on the severity of condition.[7] نالیو ں میں منجمد خون اسپرین کے استعمال سے پتلا کیا جاتا ہے خون کی کثافت دور کرنے کے لئے شریانوں کو کاٹ کر خون نکالا جاتا ہے جس سے مریض کو فوری آرام مل جاتا ہے خون 400 ملی لیٹر سے 500 ملی لیٹر تک کی مقدار میں نکالا جاتا ہے جس سے خون میں آئرن کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور ہیموگلوبن اپنی مقدار میں واپس آ جاتا ہے خون کے اس طرح نکالنے سے صحت مند زندگی گذارنے کے امکانات 10سے 20سال تک بڑھ جاتے ہیں یعنی یہ ثابت ہوا کہ اخراج خون ہی ان بیماریوں سے فوری آرام کا ذریعہ ہے۔ اب خون کے اخراج کے اس آسان طریقہ "حجامہ" کی طرف میڈیکل سائنس کا بہت رجحان ہے اور شمار ڈاکٹر یا ماہرین اس طریقہ علاج کو اپنائے ہوئے ہیں ان کے تجربات کے مطابق بے شمار ایسی بیماریاں ہیں جن کا اس حجامہ سے کامیاب علا ج کیا جا رہا ہے۔
حجامہ سے شفاء یاب ہونے والی بیماریاں
i. خون صاف کرتا ہے اور حرام مغز کو فعال بناتا ہے ۔
ii. دمہ پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لئے مفید ہے۔
iii. سر درد ،سر اور چہرے کے پھوڑوں ،درد شقیقہ کو آرام دیتا ہے۔
iv. آنکھوں کی بیماریوں میں مفید ہے۔
v. گھنٹیا ،عرق النساء اور نقرس کے دردوں میں مفید ہے۔
vi. کندھوں ،سینہ،کمر کے درد اور پٹھوں کے اکڑاوں کو ختم کرتا ہے۔
vii. فشار خون میں آرام اور شریانوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔
[2] ڈاکٹر و حکیم ہری چند ملتانی، تاج الحکمت ص 345 ، مکتبہ دانیال لاہور
[3] جامع الترمذی حدیث نمبر 2053 حسن غریب
[4] صحیح بخاری حدیث نمبر 5680
[5] جامع الترمذی حدیث نمبر 2051 حدیث حسن غریب
[6] ابوداود حدیث نمبر 3861 حدیث حسن
[7] https://www.mayoclinic.org
0 Comments